163

کشمیر پوائنٹ کے رہائشی 15 دنوں سے پانی سے محروم

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ و تحصیل میونسپل کارپوریشن مری غفلت کے باعث کشمیر پوائنٹ کے رہائشی 15 دنوں سے پانی کی عدم فراہمی پر چیخ اٹھے کشمیر پوائنٹ کے باسیوں کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے پانی سپلائی کرنے والی موٹریں جلی ہوئی ہیں جو محکمہ کے ذمہ دار ان ابھی تک نہ توموٹروں کومرمت کرویا اور نہ تبدیل کروا سکے جس کی وجہ سے اہلیان کشمیرپوائنٹ زاہد عباسی۔عامر عباسی۔صدام عباسی۔واجد عباسی اور دیگر کئی افراد نے بتایا کہ کشمیر پوائنٹ کاعلاقہ کربلاکامنظر پیش کررہا ہے ہم پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں