208

کسی خاتون کو ہراسا‌ں کرنا میری ریڈلائن ہو گی، مریم نواز کا وزیراعلی بننے کے بعد خطاب

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دئیے جائیں گیلے پنجاب میں ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے، سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو رمضان المبارک میں ان کی دہلیز پر راشن دینے کا بھی اعلان کیا انھوں نے پنجاب میں چیزوں کے حتمی ریٹ پر عملدرآمد کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کرنے ۔ نوجوانوں کا پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے،

کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا پنجاب کے نوجوانوں، طلباء و طالبات کو الیکٹرک موٹر بائیکس دینے کا بھی اعلان کیا پنجاب کو کوئی بچہ اب وسائل کی کمی کے وجہ سے سکول سے باہر نہیں ہوگا پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو “ماڈل سکول” بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کرنے کا فیصلہ سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں پڑھنے والوں بچوں کی اسکریننگ کا ، ان کی بیماری کو دور کیا جائے گا پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل بچوں کی بہتری کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ پنجاب بھر کے تمام بی ایچ یو، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات دینے، ہر ضلع میں ایک میجر ہسپتال بنانے،

پنجاب کے ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فری ادویات دینے، پہاڑوں میں بسنے والی عوام اور پنجاب کی عوام کے لئے ائیر ایمبولینس دینے، ہر موٹروے پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ صحت کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے بحال کرنے، پنجاب بھر میں خواتین کے فری ہیلپ لائن شروع کرنے،

خواتین کو ٹرانسپورٹ کارڈ دینے، کسی خاتون کرنا ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہوگی، وزیراعلٰی مریم نواز شریف ٹرانسجینڈرز کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے، پنجاب کے ہر محکمے کو پیپر فری بنانے کا بھی اعلان کیا ، 5 آئی ٹی شہر بنانے کا فیصلہ 43 محکموں کی خدمات دفتر جانے کی بجائے گھر بیٹھے عوام کو دینے ،

پہلے مرحلے میں 10 محکموں کے کام گھر کی دہلیز سے شروع کرنے، پنجاب کے بڑے شہروں میں فری Wifi شروع کرنے کا فیصلہ، ای لائبریری کو بحال کرنے کا فیصلہ انٹر سٹی، انٹرا سٹی تمام سڑکوں کو تعمیر کرنے کا فیصلہ، نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا پنجاب میں پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کا ڈیسک بنانے کا فیصلہ پنجاب کے کسانوں کو جدید مشینری رعائتی قیمت پر دینے کا فیصلہ، جس کسان کو جو مشینری چاہیے اس کے لیے ون ونڈو آپریشن ڈیسک بنانے کا فیصلہ، شروعات ساہیوال اور اوکاڑہ سے کرنے کا فیصلہ پنجاب کے صحافیوں کے لیے انشورنس سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کا بھی اعلان کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں