کرکٹر عمر روحیل پی سی بی چیلنج کپ کے نمبر1 بولر قرار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی سی بی چیلنج کپ 2025 میں شاندار کارکردگی دیکھانے والے نوجوان کرکٹر عمر روحیل کو ٹورنامنٹ کا نمبر 1 بولر قرار دیا گیا عمر روحیل کا تعلق تحصیل ہجیرہ کے گاؤں بٹل آزاد کشمیر سے ہے اور وہ کشمیر لورز کلب کی نمایندگی کر رہے ہیں۔
عمر روحیل نے ضلح پونچھ کی نمائندگی کرتے ہوئے چیلنج کپ میں ٹوٹل 6 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 1 میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور دوسرے میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور دو 5فر کی مدد سے ٹوٹل 22 وکٹیں حاصل کیں انکی مستقل مذاجی اور جارحانہ بالنگ نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو متاثر کیا بلکہ انہیں پورے ٹورنامنٹ کا نمایاں ترین باؤلر بھی بنا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں