قارئین کرام آج میں پاکستان کا مقدمہ آپ 25 کروڑ عوام کی خدمت میں پیش کرتا ہوں آپ سے بہتر کوئی جج نہیں اور نہ ہی عوام سے بہتر انصاف کر سکتا ہے۔ایک ماہ سے ملک میں ایک شور اور غوغا مچا ہوا ہے۔ پانامالیکس 80فیصد عوام کو یہ معلوم ہی نہیں کے یہ کس بلا کا نام ہے تمام میڈیا چینل سے ہر روز اپیل کرنے کی جسارت کر رہا ہوں خدا کے لیے با مشکل وطن پاک سے دہشت گردی کا کنٹرول ہوا عوام پوری طرح سے خوف وہراس سے باہر نکل نہیں پائیں تھے ٹی وی ایجاد ہوا تھا انٹرٹینمنٹ کے لیے بنانے والے نے بنایا تھا تھکان سے چور جب انسان گھر پہنچے گا اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھے گا تو فریش ہو جائے اورترو تازہ ہو کر دودوسرے دن اپنے روزگار پر جائیگا آج ٹی وی پر چند چینل اور ٹی وی مالکان اور اینکر حضرات نے یہ طے کر لیا ہے کہ سوائے پاکستانی قوم کو خوف وہراس اور سنسنی خیز خبروں اور فخاشی سے بولید اور عوام الناس کی پگڑیاں اچھالنے کے اور کچھ نہیں دکھائینگے ہمیشہ کی طرح آج کل ہر ٹی وی چینل پر ایک ہی بحث ہے پانامالیکس جو چند دن میڈیا کی زینت بننے کے سوا کچھ نہیں اور نہ ہی اسکا کوئی نتیجہ نکلے گا۔ ہمارے ملک میں 265سیاسی جماتیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 98% ضلع کی حد تک بھی نہیں چندایک بلکہ دوچار کے علاوہ کبھی بھی انہوں نے قومی اسمبلی کی شکل نہیں دیکھی اور نہ ہی کبھی الیکشن جیتا جو کرپشن کی بڑی وجہ ہے قارئین آپ قومی اخبارات اور تمام ٹی وی چینل پر روزانہ گھنٹوں بیٹھ کر حکمرانوں اور سیاستدانوں کو غور سے سنیں آج وطن عزیز کے25کروڑ عوام کے دکھوں کا مداوہ مسائل کا حل اور مستقبل کی آنے والی نسلوں کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ۔کوئی ویژن نہیں پانامہ لیکس وہ صہرائی گھوڑا ہے جو کبھی بھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتا اور نہ ہی کبھی اس جنگ سے پاکستانی قوم کو کوئی فائدہ ہو سکتا ہے۔قارئین کرام اللہ پاک اور رسولﷺ کی ذات جن پر ہمارا ایمان ہے ان دو چار سیاسی قائدین سے25کروڑ عوام کی طرف سے ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا انگلینڈ،جرمنی،فرانس،یورپ کے تمام ممالک امریکہ دوبئی،ملیشیا،آسٹریلیا میں اربوں ڈالر کی جائیدادیں میاں برادران،آصف علی زرداری،عمران خان،الطاف حسین،چوہدری شجاعت حسین،جہانگیرترین،جیسے سینکڑوں ان حضرات کی پارٹی قائدین سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے سینکڑوں لوگوں نے کیسے خریدی کیا ان ممالک والے ان کے ننھیال یاددھیال ہیں نہیں بلکل نہیں یہ تمام جائیدادیں پاکستانی قوم کا پیسہ ہے اور کرپشن کا پیسہ ہے جو ایک بار نہیں سو بارمنی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔اس جرم کے آگے پانامالیکس تو کچھ بھی نہیں۔اگر یہ تمام جائیدادیں فروخت کر کے جو پاکستانی قوم کا پیسہ ہے قومی خزانے میں جمع کرا دیں اور سوئیزرلینڈ کے بینکوں میں جمع 300 ارب ڈالر جو پاکستان سے لوٹ کر وہاں جمع کرا دیا گیا اگر یہ تمام چور مل کر قومی اسمبلی میں صرف ایک قرارداد لیں آئیں کہ ہم یہ تمام پیسہ جو اس قوم کی امانت ہے ہم واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کرائینگے خدا جانتا ہے آج ہمارا جو بچہ پیدا ہونے سے قبل کروڑوں کا مقروض ہوتا ہے وہ پیدا ہونے قبل کروڑ پتی ہو۔48ارب ڈالر چین انویسٹمنٹ پاکستان میں کر رہا ہے ہمارے عوام اور حکمران
خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں 300ارب ڈالر جو پاکستان سوئیزرلینڈ میں پڑا ہے وہ اگر پاکستان میں آجائے تو پاکستان کی ترقی کا کیا عالم ہو گا۔ کیوں عمران خان اور ان کے 35 ایم این اے قومی اسمبلی میں یہ قرارداد جمع نہیں کرواتے جن سیاستدانوں کی اولادیں اور جائیدادیں بیرون مملک ہیں وہ پاکستان میں الیکشن نہیں لڑ سکتے اور کسی بھی خون کے رشتے والے کے نام اندرون یا بیرون ممالک جائیداد اور بینک بیلنس موجود ہے تو وہ ثبوت دیں کہاں سے آیا میری بیوی کا ہے میرے بیٹوں کا ہے میرا کوئی تعلق نہیں ارے ظالم بیوی تیری اولاد تیری اور وہ روپیہ پیسہ جو تیری عیش و عشرت کے کام آتا ہے جو تیرے عہدے کے بدلے کمایا گیا وہ تیرا کیسے نہیں پاکستان میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں تمام چھوٹے بڑے سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں یہ وطن عزیز معجزہ رسولﷺ ہے اس کے ساتھ کھلواڑ بند کرو پانامہ لیکس سمیت تمام لوٹی ہوئی رقم کا حساب دو 1947 سے 2016 تک احتساب کیا جائے ارے ظالموں یورپ و انگلینڈ امیر نہیں امیر تو پاکستان ہے جسکو یہود نصارہ کے ایجنٹوں نے لوٹا ہے اپنے آقاؤں کی معیشت مضبوط اور پاکستان کی معیشت تباہ کردی وطن عزیز کی پیٹھ میں آپ سیاستدانوں نے چھرا گھونپا اگر یہود ونصار ہ کے تلوے چاٹنے تھے تو ہماری لاکھوں بہن بیٹیوں نے عزت کی قربانیاں کیونکر دی۔ہمارے اجداد نے لاکھوں کی تعداد میں جام شہادت کیونکر دیا اگر آپ نے انگلینڈ و یورپ میں جائیدادیں پاکستان لوٹ کربنانی تھی۔ ہندوستان سے انگریز کو کیوں جانے دیاوہ بھی تو انگلینڈ والے ہی تھے ۔قارئین کرام آج پاکستان میں تمام سیاستدان وہ ہیں جن کے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کے لیے خون کی عزت کی قربانی نہیں دی جنہوں نے پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیا وہ تعمیر پاکستان کیسے کر سکتے ہیں ان ظالموں کو کیا قدر آزادی کیا ہوتی ہے اپنا وطن کیا ہوتا ہے انہوں نے تو باری رکھی ہوئی ہے حکومت کرتے ہیں اور واپس اپنے وطن چلے جاتے ہیں یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی قدر ہماری آنے والی نسلوں کے کرنی ہے۔آج ہمارے ملک میں بجلی نہیں گیس پانی نہیں روزگار نہیں تعلیم نہیں انصاف نہیں قانون نہیں قوم پانی پیتی ہے ندی نالوں کااور یہ پانی پیتے ہیں فرانس کااس کو سر کا درد ہو تو یہ جاتے ہیں انگلینڈ یورپ 25کروڑ عوام کے لیے کسی سرکاری ہسپتال میں جگہ نہیں چوس لیا خون ان ظالموں نے غریب اور بے بس عوام کا اور تجوریاں بھر دی اپنے آقاؤں کی دل خون کے آنسوں روتا ہے اور فریاد کرتا ہے اے باری تعالیٰ کوئی ایمان والا کوئی خوف خدا والا کوئی نبی پاکﷺ کو ماننے والا حکمران پاکستانی قوم کو عطا فرما اور ان ظالموں سے نجات دلا جن کا ایمان تجھ پر یا تمارے حبیب ﷺ کی بجائے کرپشن اور لوٹ مار پر ہے۔{jcomments on}
99