کرم: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید 7 دہشتگرد جہنم واصل



کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت چھ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

شہداء کے نام درج ذیل ہیں:

* **کیپٹن نعمان سلیم** (ساکن میانوالی)
* **حوالدار امجد علی** (ساکن صوابی)
* **نائیک وقاص احمد** (ساکن راولپنڈی)
* **سپاہی اعجاز علی** (ساکن شکارپور)
* **سپاہی محمد ولید** (ساکن جہلم)
* **سپاہی محمد شہباز** (ساکن خیرپور)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔