کالاڈب: اغوا کے بعد قتل، مقتول کی لاش قاتل کے صحن سے برآمد

کالاڈب (نامہ نگار)
چڑ ہوئی سے تعلق رکھنے والے سید قیصر عباس شاہ، جو 13 جولائی 2025 کو اغوا ہوئے تھے، کی لاش آج 22 جولائی کو برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش قاتلوں کے گھر کے صحن میں دفن کی گئی تھی۔

پولیس نے راجہ فاروق ساکن پلاہل راجگان کی نشاندہی اور مدد سے صبح 8 بجے کارروائی کے دوران لاش برآمد کی۔ راجہ فاروق نے پولیس نفری کے ہمراہ برآمدگی میں اہم کردار ادا کیا۔ لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اصل محرکات اور دیگر ملوث افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں