40

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ دینہ کا دورہ ،محرم الحرام کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جہلم ۔ ( یاسر فہمید )  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  طارق عزیز سندھو نے تھانہ دینہ کا دورہ کیا
  ڈی پی او جہلم کا تھانہ  کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،
تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم،
محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور  تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت،
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے
ڈی پی او جہلم کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم ، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایات
تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،
پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا،
ڈی ہی اع جہلم کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہیں ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں