تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے عین مطابق اور ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی شوکت علی شاہ شہید کی برسی کے موقع پر ایس ڈی پی او حضرو سرکل نے پولیس کے چاک و چوبند دستے کے ہمراہ حاضری دی اور سلامی پیش کرتے ہوئے انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارے محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں اٹک پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
