اہم خبریں

ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم پر جواء کھیلنے والے 34 افراد گرفتار

چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی تھانہ نیلہ کا کتوں کی لڑائی کروا کر جواء کروانے والے اڈے پر چھاپہ مارا

ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال میڈم سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نیلہ سب انسپکٹر صہیب ظفر نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹ دی۔تھانہ نیلہ نے 34 افراد کو حراست میں لیکر جوئے پر لگی ہوئی ٹوٹل 1 کروڑ 71 لاکھ 9 ہزار 170 روپے مالیت کا سامان و نقدی اور جوئے میں استعمال ہونے والے کتے برآمد کر لئے ۔

ڈی پی او چکوال نے بہترین کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ نیلہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

5 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

9 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

12 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

12 hours ago