Categories: علاقائی

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی مؤثر کاروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ڈی،سی ضلع مری۔

مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسدادی اقدامات تیز، طبی و حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری۔ضلع مری میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر جامع انسدادی مہم جاری ہے۔

محکمہ صحت اور ریسکیو 1122  کی مشترکہ ٹیموں نے پھگواڑی، نمب رومال اور لوئر بلٹ جیسے حساس علاقوں میں مربوط کارروائیاں عمل میں لائیں ہیں۔مہم کے دوران مقامی رہائشیوں میں مچھر دانیاں، ریپیلنٹ لوشن، ڈینگی سے بچاؤ  کی ادویات اور آگاہی مواد تقسیم کیا گیا جبکہ گھر گھر جا کر شہریوں کو حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں ریسکیو رضاکاروں، مقامی قیادت اور محکمہ صحت کے عملے نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مری نے ڈینگی کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے، مگر ہم اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک متاثرہ علاقوں، خصوصاً یونین کونسل پھگواڑی، سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ یقینی نہیں بنا لیا جاتا۔
ڈی،سی مری کے کہا کہ ڈینگی کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے روزانہ آر، ایچ، سی پھگواڑی میں فیلڈ رپورٹس اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ انسدادی اقدامات کی مؤثر نگرانی اور فوری فیصلوں کو ممکن بنایا جا سکے۔

ایسے میں ضلعی انتظامیہ مری عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے صفائی، پانی کی نکاسی اور ذاتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں اس موقع پر کہا گیا کہ احتیاط، صفائی اور بروقت علاج ہی ڈینگی سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

آر،ایم،کے روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں نے سیاح اور مقامی لوگوں سے جبری بھیک مانگنا شروع کر دی۔ڈی،پی،او اور ڈی،سی مری سے کاروائی کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…

6 hours ago

دینہ کے نواحی علاقہ میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…

8 hours ago

اسلام آباد: تھانہ ہمک پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ ریپ کیس میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…

10 hours ago

“عامر شاہ: ذاتی دشمنی سے پولیس مقابلے تک کا سفر”

آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…

11 hours ago

ڈپٹی کمشنر جہلم کا بارش میں تالاب ٹوٹنے سے روکنےکا کامیاب تجربہ کیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ،…

11 hours ago