علاقائی

ڈیجیٹل پاکستان اور PUJکا پانی کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدام کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کونسل برائے تحفظ آب، ڈیجیٹل پاکستان اور پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس (PUJ) نے پانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل ماہرین، میڈیا پروفیشنلز اور دونوں اداروں کے ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ پانی کے وسائل کے بہتر انتظام، بچت اور پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے، تعلیم دینے اور پانی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے فوری عملی مہمات شروع کی جائیں۔

پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، سیکرٹری انفارمیشن راجہ نوید حسین، مظہر، رجب علی، مدثر اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا اور کہا گیا کہ صحافی برادری کے ذریعے پانی کے بحران پر قومی سطح پر شعور اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر کونسل برائے تحفظ آب کی جانب سے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کو اعزازی بیجز بھی پیش کیے گئے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

1 hour ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago