مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری نے عوامی شکایات کے پیش نظر اقبال مونسپل لائبریری کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وہاں پر موجود عوام سے لائبریری کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد لائبریری کے فرنیچر کی مرمت اور لائبریری کے لیے نئے کمپیوٹرز، کتابوں کے نئے ایڈیشن، کتابوں کی نئی بائنڈنگ اور لائبریری کے ارد گرد سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شہر ہمارا ترقی کی معراج پر پہنچے تو ہمیں اپنے شہر کے نوجوانوں میں پڑھائی کا رجحان بڑھانا ہو گا انہوں نے کہا کہ لائبریری میں پڑھائی کے لیے اچھا ماحول اور لائبریری کی اپ گریڈنگ اور مرمت مری کے عوامی مفاد کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک مری کی عوام نے افسران کو صرف مری کے عام مسائل کے بارے میں ہی بتایا ہے لیکن اج تک لائبریری کی خستہ حالی کا کبھی ذکر نہیں کیا گیا۔
اسی دوران ڈپٹی کمشنر سے علاقہ کے لوگوں نے نشیبی محلہ حکیم عارف والے کی سیوریج کے پانی کے بارے میں بھی بات کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے سیوریج نہ ٹھیک کروانے والے ایک نجی ہوٹل کو سیل اور افسران کو جلد از جلد محلے کے مسائل حل کرنے کا حکم جاری کیا۔
اس موقع پر تاجر وقاص ڈار نے ڈی،سی،مری کو لائبریری کے مزید مسائل سے آگاہ کیا۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…