اہم خبریں

ڈی سی مری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹریول ایڈوائزری جاری سیاح واپس لوٹ گئے

راولپنڈی(اویس الحق سے)مری میں اس وقت انتہائی خوف و ہراس کا سماں مقامی لوگوں اور سیاحوں میں دیکھا گیا جب ڈی،سی مری کے فیس بک پیچ جس کو سیاح فالو کرتے ہیں اس پر اور سوشل میڈیا پر مری میں”کلاؤڈ برسٹ” سمیت طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا۔مری آنے والے سیاحوں کو موسم کی پیشگی اطلاع دینا تو درست عمل تھا لیکن کس انداز میں دیا گیا ایک سوالیہ نشان ہے۔

ایسے میں پیج پر پیشگی اطلاع کے بعد مری میں موجود سیاحوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں بکنگ ہونے کے باوجود مری کو خیرآباد کہتے ہوۂے اپنے مقامات کو لوٹ گئے جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کے کاروبار جبکہ مری کی سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے فیس بک پیج پر ڈسٹرکٹ پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا الرٹ شئیر کرتے ہوئے مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کہا گیا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ”کلاؤٹ برسٹ” اور شدید بارشوں میں مری آنے سے گریز کریں۔لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کی بندش کا اندیشہ ہے اس لئے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے پر پہاڑی علاقوں کا رخ کریں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Share
Published by
اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

57 minutes ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

58 minutes ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

1 hour ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

1 hour ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

1 hour ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

2 hours ago