اہم خبریں

مون سون بارشیں،شہریوں کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈی،جی  پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کی خصوصی ہدایات پر مون سون سیزن کے پیشِ نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئی.مون سون بارشیں جہاں خوشگوار موسم کا پیغام لاتی ہیں تو وہیں یہ بعض اوقات خطرناک ہنگامی حالات کا سبب بھی بن سکتی ہیں ایسےمیں شہریوں کا محتاط اور ذمہ دار رویہ ہی سب سے مؤثر دفاع ثابت ہو سکتا ہے.برقی تاروں اور کھمبوں کو گیلی حالت میں ہرگز نہ چھوئیں،

ٹوٹی ہوئی یا ننگی تاروں سے دور رہیں اور جانوروں کو بھی ان کے قریب نہ لے جائیں.گرج چمک کے دوران درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں کیونکہ آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، برقی آلات کو بارش کے دوران استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں، بہتے یا کھڑے پانی میں چلنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں،بچوں کو بارش میں نہانے سے روکیں تاکہ وہ کسی خطرے کا شکار نہ ہوں۔سڑکوں پر پانی کے نیچے چھپی رکاوٹیں اور گڑھے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں اس لئے احتیاط رکھیں۔ بارش میں گاڑی آہستہ چلائیں اور گیئر شفٹنگ میں چھوٹے گیئروں کا استعمال کریں.گاڑی کی ہیڈلائٹس اور فوگ لائٹس آن رکھیں

،اچانک بریک یا تیز رفتاری سے مکمل اجتناب کریں مزید کہا گیا ہے کہ مون سون کے دوران ندی نالوں اور دریاؤں کے کنارے جانا خطرناک ہو سکتا ہے، پانی کے تیز بہاؤ اور ممکنہ طغیانی سے ہوشیار رہیں،کمزور یا پرانی چھتوں اور دیواروں کے نیچے بیٹھنا یا کھڑا ہونا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،تیز ہواؤں کے دوران درختوں، کھمبوں یا سائن بورڈز کے نیچے پناہ نہ لیں،شہریوں کی آگاہی اور تعاون نہایت ضروری ہے، ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ایک محفوظ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے مقامی آبادی اور شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو 1122 پر کال کریں.

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

1 hour ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

9 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

9 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

9 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

9 hours ago