احتشام قاصد
ڈھیری مادہو تحصیل کہو ٹہ ضلع راولپنڈی کی یونین کونسل دکھالی میں واقع ہے۔ اس کی کل آبادی آٹھ سوکے قریب ہے۔یہ کہوٹہ سے بارہ کلومیٹر ہے ۔ اس کے تقریباَاَسی گھر ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت امن اور سکو ن کی زندگی بسر کرتے ہیں ۔یہا ں کے لوگوں کا زیادہ تر انحصار ذراعت پر ہے۔ما ل مویشی پال کر اپنا گزربسرکرتے ہیں۔گاؤں میں ایک پرائیوٹ سکول اور ایک گرلزایلمینٹری سکول ہے۔جہاں بچے ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔اس گاؤں کی سڑک کچی اور پرانی ہے۔بارش کے باعث یہاں پانی جمع ہوجاتا ہے۔گندے پانی سے بہت خطرناک جراثیم جنم لے رہے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں ۔گاؤں طبعی مرکز سے محروم ہے۔مریضوں کو شہر تک لے جانے میں کافی دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ڈھیری مادہو کے لوگ بہت سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔ہمدردی اور شفقت ان میں کوٹ کوٹ کے بھری ہے۔
269