ساگری (زاہد نقیبی)
دوسری سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی محفل پاک ینگ میلاد کمیٹی ڈھوک نقشبندیاں کے زیر اہتمام یوسی بشنڈوٹ کے علاقے ڈھوک نقشبندیاں زاہد آباد میں منعقد ہوئی۔ محفل پاک کا آغاز حافظ عبد الرافع نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور محمد انس ربیع قادری نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے۔ محفل پاک سے خصوصی خطاب مفتی عبد اللہ مظہر وارثی نے کیا اور سابق چیئرمین زبیر کیانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سٹیج پر مقامی علمائے کرام اور نعت خواں حضرات بھی موجود تھے۔ نقابت کے فرائض عاقب غفور چشتی نے سرانجام دیئے۔ محفل پاک میں اہلیان علاقہ سمیت ینگ میلاد کمیٹی موہڑہ نبی شاہ کے ممبران نے زاہد رفیق کی قیادت میں بھرپور شرکت کی۔ آخر میں ینگ میلاد کمیٹی نے تمام مہمانان گرامی اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔
