ڈکیتی کی واردات ناکام ،ڈاکو گرفتار

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ کورال کی حدود میں ترلائی نزد پرانا واپڈا آفس اور اٹک پٹرول پمپ کے سامنے واقع دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ منگل کے روز تین اگست 2021ء دن ایک بج کر بیس منٹ پر پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیتوں نے دکاندار کو گن پوائنٹ پر لوٹا اور فرار ہونے لگے تو اسی دوران پولیس اپنی سرکاری ڈبل کیبن گاڑی پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گولی چلائی ۔ جس پر ڈکیت موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر پڑا۔ پولیس نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ ڈکیت کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں