ڈکیتیوں میں ملوث سی سی ڈی کا سابق اہلکارگرفتار

اسلام آباد ( آصف شاہ کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سی سی ڈی پولیس کے سابق اہلکار کو گرفتار کرلیا جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے بعد گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شاہ نواز نامی کانسٹیبل متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

دورانِ تفتیش اس نے درجنوں سے زائد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا۔ ملزم اپنے ساتھیوں سمیت شہریوں کا پیچھا کرتا اور موقع ملنے پر ان سے نقدی اور قیمتی سامان چھین لیتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار اہلکار سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔سی سی ڈی زرائع کے مطابق کانسٹیبل شاہ نواز جولائی سے ڈیوٹی پر غیر حاضر تھا جس پر اس کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ کانسٹیبل شاہ نواز اب سی سی ڈی کا حصہ نہیں رہا اور ڈسمس کیا جاچکا ہے