آزاد کشمیر

ڈڈیال 20سے زائد افراد کا سپر سٹورمالک پر حملہ

ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈڈیال میں بھلوٹ کے مقام پر سماہنی سپر سٹور کے باہر شدید ترین لڑائی20 افراد نے 4 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا لاکھوں روپے اور موبائل فونز لے اڑے زخمیوں نے سماہنی سٹور کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا اور ایک زخمی سڑک پر لیٹا رہا کئ گھنٹوں تک پولیس نہ پہنچی ٹریفک جام رہنے کے باعث گاڑیوں کی کئی میل لائنیں لگی رہیں ایک کے حالت انتہائ تشویشناک میرپور منتقل پولیس کی تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق دن کے وقت ایک شخص نے سماہنی سٹور کے باہر گاڑی پارک کر دی سماہنی سٹور کے مالک شبیر نے راستہ مانگا بات توں تکرار تک جاتے ہوئے لڑائی تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں گذشتہ شام کو 20 سے زائد افراد نے سماہنی سپر سٹور پر دھاوا بول دیا اور سماہنی سپر سٹور کے مالک شبیر کو لاتوں مکوں سے شدید زخمی کر دیا سماہنی سپر سٹور ملازمین کے مطابق بکروال برادری نے ہمارے مالک شبیر ،زیشان ،عدیل فہیم کو شدید چوٹیں پہنچائیں اور بیس سے زائد افراد مسلسل مارتے رہے اور گاہکوں سے بھی جھگڑا کرتے رہے موبائل فونز توڑ دئیے لاکھوں روپے کیش سمیت بقیہ فونز لے اڑے جس کے نتیجے میں شبیر سمیت دیگر افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ہسپتال کے ڈاکٹرز نے فرسٹ ایڈ کے بعد سماہنی سپر سٹور کے مالک کو شدید چوٹیں آنے پر میرپور ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ریفر کر دیا گیا ہے عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کے سماہنی سپر سٹور کے مالک سمیت دیگر افراد کو بڑی بے دردی سے مارا گیا ہے پولیس کئی گھنٹوں کے بعد موقع پر پہنچی اس دوران شدید ترین ٹریفک جام رہی اور ایک مریض جس کو ایکسیڈنٹ سدھال موڑ پر ہوا اور وہ خون میں لت پت تھا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ پہنچ سکا جو انتظامیہ و پولیس کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

1 hour ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

1 hour ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

4 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

6 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

12 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

16 hours ago