ڈڈیال ‘گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم 2افراد زخمی

ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈڈیال میں تیز رفتاری کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے جس دن سے دھان گلی سے پلاک تک نیو سڑک بنی ہے ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے ٹریفک حادثات میں کئ جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں گزشتہ روز بھی رٹہ کے مقام پر شہ زور گاڑی اور موٹر سائیکل کا المناک حادثہ پیش آیا ہے موٹر سائیکل پر سوار دونوں شدید زخمی ہو گئے ایک کا تعلق ڈڈیال کے علاقے پپلی سے جس کا نام عاقب ظفر خان جبکہ دوسرے شخص کا تعلق سانولہ بڑھٹی سے تھا دونوں کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا ہے عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری ہے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے اتنی تیز رفتاری سے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں کہ نہ ان کو اپنی جان کی پرواہ کی ہوتی ہے اور نہ ہی دوسرے کی جان کی پرواہ ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں