ڈڈیال ‘کلجور کی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی کٹھاڑ دلاور خان کے علاقے کلجور کی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار عوام علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق کلجور سڑک پر پیدل چلنا بھی محال ہو گیا قیمتی گاڑیاں کٹھارہ بن گئ سڑک کی حالت اتنی ابتر ہو چکی ہے اگر کوئی بیمار پڑ جائے تو اس کو ہسپتال پہنچانے میں بھی کئ گھنٹے لگ جاتے ہیں عوام علاقہ نے اس حوالے سے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلجور سڑک کا حال تک کام جاری نہ ہونا لمحہ فکریہ ہم آج کے جدید دور میں بھی پتھر کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے آگے ساون کا موسم بھی آرہا ہے ساون میں شدید بارشیں بھی ہوتی ہیں جس سے ہمارا راستہ مکمل بند ہونے کا اندیشہ بھی ہے جس سے ہمارا ڈڈیال کے ساتھ رابطہ بھی منقطع ہونے کا شدید اندیشہ ہے اگر ساون سے پہلے سڑک نہ بنائی گئ تو ہمارا راستہ مکمل بند ہو جائے گا ہم گھروں میں محصور ہو کر رہ جائیں گئے اس کے علاوہ ہمارے بچے جو سکولز اور کالجز میں جاتے ہیں ان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بار بار میڈیا کی نشاندہی کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ہم جائیں تو جائیں کہاں ہم شدید مشکلات سے دوچار ہیں عوام علاقہ نے ایک بار پھر وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق سے پرزور مطالبہ کیا ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر کلجور سڑک کی پختگی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم شدید احتجاج کا حق بھی رکھتے ہیں کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں