200

ڈڈیال پولیس کی کاروائی 02منشیات فروش گرفتار


ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار کی ہمراہ نفری سب انسپکٹر اشتیاق علی، تفتیشی اسد اقبال ، ڈی ایف سی خالد صدیق ،ڈی ایف سی خرم مشتاق اور ساجد شبیر کا دھڑاڑی کھٹار منشیات فروشیی کے اڈے پر چھاپہ عدنان عرف دانو ولد جاوید قوم راجپوت سے 1160 گرام چرس اور 40 بوتل شراب برآمد اور دوسری کاروائی میں ملزم شیش ساکن دوڑنی سے 110 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج مزید تفتیش جاری اہم انکشافات کی توقع ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار نے ترجمان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈڈیال پولیس نئی نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے عوام کے تعاون سے ہی یہاں پر منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ ہو گاء امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کا جتنا فرض پولیس کا ہے اتنا ہی حق عوام کا بھی ہے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا منشیات فروش ہماری آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں ڈڈیال کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ضروری ہے ایسے افراد کی اطلاع پولیس کو دیں انہوں نے کہا والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں پر نظر رکھیں وہ کیسی محفل میں بیٹھتے ہیں کن لوگوں سے میل جول ہے اور اس حوالے سے بچوں کو کسی بھی قسم کی شکایات ہو تو پولیس سے رابطہ کریں پولیس آپ کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی پابند ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں