ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)لاہور سے ڈڈیال آنے والی ہائی ایس حادثے کا شکار ہو گئی،حادثہ صبح تین بجے پیش آیا تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور مینار پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کا جنازہ ادا کرنے کے بعد واپس ٹھارہ ڈڈیال آنیوالی ہائی ایس کس ہاڑاں پل سے نیچے گر گئی تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں جامعہ غوثیہ مدرسہ ٹھارہ کے پرنسپل حافظ اظہرمحمود،حافظ زبیر اور رپاڑی ٹھارہ سے تعلق رکھنے والے محمد اسرار ضدی کے بھائی عبد الجبار شامل ہیں جن کی موقع پر ہی ڈیتھ ہو گئی جبکہ باقی زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے حادثہ گاڑی کی میکینکل خرابی کے باعث پیش آیا۔