205

ڈڈیال ٗمظفر آباد میں ٹیچرز پر تشددکے خلاف مظاہرہ


ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مظفر آباد میں ٹیچرز پر تشدد کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور حکومت آذادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت آذادکشمیر پر عائدہوگی کنوئیر ریٹائرڈ ملازمین سخاوت غوری صدر الیکشن کمیٹیٗ عبدالمالک صدر ریٹائرڈ ملازمین مشتاق احمد جنرل سیکرٹری سجاد چوہدری نے ڈڈیال میں ٹیچرز کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے کہا ٹیچرز رہنماوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے جائر حقوق کے لئے پرامن احتجاج کر رہےتھے لیکن ریاستی مشنری نے طاقت کے گھمنڈ میں آ کر اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کر کے ہلاکو خان کی یاد تازہ کر دی ان رہنماون نے کہا کہ واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی تک احتجاج جاری رہے گا ان اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں بصورت دیگر حالات خرابی کی طرف جائیں گے جس کی زمہ دار حکومت ہوگی ٹیچرز رہنماوں نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حصول تک یہ احتجاج جاری رہےگا بلکہ اس میں شدت آئے گی۔اس لئے حکومت اور ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں