ڈڈیال میں مضر صحت آئس کریم کی فروخت جاری

ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح میں مضر صحت آئس کریم فروخت کرنے والوں کی روک تھام نہ ہو سکی موٹر سائیکلوں پر مضر صحت آئس کریم کی فروخت دھڑلے سے جاری عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح میں مضر صحت آئس کریم کی موٹر سائیکلوں پر فروخت جاری ہے صبح سویرے موٹر سائیکل والے تحصیل ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں صبح سویرے داخل ہو جاتے ہیں سارا دن موٹر سائیکلوں پر مضر صحت آئس کریم فروخت کرتے ہیں مضر صحت آئس کریم کھانے سے بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید اندیشہ ہے کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح میں مضر صحت آئس کریم فروخت کرنے والوں کی ابھی تک روک تھام نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے آخر ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا بار بار میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ہم جائیں تو جائیں کہاں مضر صحت آئس کریم کھانے سے ہمارے بچوں میں بیماریاں پھیلنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں موٹر سائیکلوں پر مضر صحت آئس کریم کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے عوامی حلقوں نے ایک بار پھر کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈی سی میرپور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح میں مضر صحت آئس کریم فروخت کرنے والوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں