ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال شہر کی مین شاہراہ اور لنک روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے محکمہ واٹر سپلائ ڈڈیال کہ عملہ کی نااہلی لاپروائی اور غفلت کی بدولت جگہ جگہ سے پانی کے پائپ لیکج کا شکار روزانہ ہزاروں گیلن پانی کا ضیاع ہونے لگا ملنے والے کروڑوں روپے کرپشن کی نظر سیاسی و سماجی حلقوں سمیت عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے انکوائری کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر مقبول بٹ شہید چوک کی شاہراہ سمیت ارد گرد کی لنک روڈز تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے محکمہ واٹر سپلائی ڈڈیال کی نااہلی غفلت لاپرواہی اور جان بوجھ کرپانی کا ضیاع کیا جانے لگا ہے پانی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے جس کا ضیاع کر کے نا صرف اللہ کا عذاب اپنے سر لیے جا رہا ہے بلکہ عوام کو بڑی پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور محکمہ کے آفیسران اور ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملنے والے کروڑوں روپے کرپشن کا نظر ہو گئے جس کی انکوائری وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے سیاسی و سماجی حلقوں سمیت شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے انکوائری کی جائیں اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی پھکی دینے والے ذمہ دار ان کا تعین کر کے ان کو نا صرف محکمانہ سزا دی جائے بلکہ قانونی سزا دیکر ان کو نشان عبرت بنایا جائیں
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…