ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ )واپڈا ہوش کے ناخن لے سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی کی بندش ناقابل برداشت عمل ہے حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے واپڈا کو اس بابرکت ماہ میں لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرنا چاہیے وزیر برقیات غار میں چھپے بیٹھے ہیں ہمارے آباو اجداد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں منگلا ڈیم ہماری زمینوں پر بنا ہے منگلا ڈیم سے بنے والی بجلی پر سب سے پہلا حق ہمارا ہے ان خیالات کااظہار تنویر محمود مغل سابق وائس چیرمین یونین کونسل سیاکھ ،ھارون محمود،چوہدری محمد عدیل ،راجہ محمد عربی خاں ،راجہ تو قیر (ایڈوکیٹ)، راجہ عمران(ایڈوکیٹ) حا جی محمد گلزا�آ اف بٹھار نے روزنامہ الشرق سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ے کہا انہوں نے کہا کے ڈڈیال کا کوئی ولی وارث نہیں ہے حلقے سے منتخب نمائندے کی مکمل خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اہلیان ڈڈیال کا کوئی پرسان حال نہیں ہے میرپور کو فری بجلی دینے والے سب سے مہنگے دام بجلی ہمیں سپلائی کر رہے ہیں
182