ڈڈیال‘شاہراوں پر جھاڑیوں اورجنگلی بوٹیوں سےحادثات رونماء ہونے لگے

ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ شاہرات عامہ کا عملہ جو تحصیل ڈڈیال کی مختلیف شاہراؤں پہ تعینات ہے گھر بیٹھے مُفت کی تنخوائیں بٹورنے لگاء اور کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ اس وقت ساون کا موسم ہے اور شدید بارشوں کی وجہ سے مرکزی شاہراؤں پہ جھاڑیوں اور جنگلی بُوٹیوں کا راج ہے جس کی وجہ سے تحصیل ڈڈیال کی مختلیف شاہراؤں بالخصوص سیاکھ تا ڈڈیال روڈ پہ خطرناک موڑوں پہ جھاڑیوں اور جنگلی بوٹیوں کا راج ہے محکمہ شاہرات کہ ذمہ دران فوری طور پر ان خطرناک جھاڑیوں کو تلف کریں روڈ کے اطراف خطرناک جھاڑیوں کی وجہ سے آگے سے آنے والی ٹریفک کے نظر نہ آنے سے آئیں روز روڈ پہ حادثات رونماء ہونے لگے ہیں کسی بڑا سانحہ سے بچنے کیلئے کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ شاہرات کے زمہ داران اپنے ملازمین کو فوری پاپند کریں کہ وہ شاہرات کے ارد گرد خطرناک جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کریں تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو جس میں جانی یا مالی نُقصان کا اندیشہ ہو اس حوالہ سے میڈیا نمائندگان نے تحصیل ڈڈیال کی مُختلف شاہرات کا خصوصی سروے بھی کیا جس میں مختلیف شاہرات پہ خطرناک جھاڑیوں اور جنگلی بوُٹیوں کا راج ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں سے بھی بات چیت کی گئی جس میں عوامی حلقوں نے محکمہ شاہرات کے زمہ داران اور انتظامیہ ڈڈیال سے فوری طور پر مُطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عملے کو پاپند کیا جائیں کہ وہ روڈ کہ اطراف ان خطرناک اور جان لیوا جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کریں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچاء جا سکیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں