ڈڈیال‘سرکاری اداروں میں رشوت کا بازار گرم

ڈڈیال میں تمام ادارے شتر بے مہار بنے ہوئے ہیں سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے ہر کام مٹھی گرم کیے بغیر نہیں ہوتا ہے انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے عوامی و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال میں تمام ادارے شتر بے مہار بنے ہوئے ہیں شاملاتوں پر قبضے دھڑلے سے جاری ہیں کھڑپینجی سسٹم نے نظام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے عوام شدید مشکلات سے دوچار اپوزیشن بھی ستو پی کر سوئی ہوئی ہے اپوزیشن کو بھی لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے لوگ دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے مٹھی گرم کیے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ہیں جس سے آئے روز سائلین ذلیل و خوار ہوتے ہیں عوام بری طرح مسائل کا شکار ہیں اوپر سے لے کر نیچے تک جب بھی کوئی سائل اپنا کام لے کر جاتا ہے تو بغیر مٹھی گرم کیے اس کا کام نہیں ہوتا ہے ایک غریب جو دیہاڑی دار ہے بے چارا وہ ایک دن آتا ہے اس کا کام نہیں ہوتا ہے پھر اس کو کئ چکر لگانے پڑتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں