99

ڈپٹی کمشنر کا روات میں گاڑیوں کے انسپکشن سنٹر کاد ورہ

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا روات ویکس سینٹر کا دورہ ۔سیکریٹری آر ٹی اے راشد علی نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی

۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے روات میں گاڑیوں کی انسپکشن کے لیے قائم ادارے ویکس کا دورہ کیا اس دوران سیکریٹری آر ٹی اے راشد علی نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی

۔یکم جولائی سے اب تک 18 ہزار گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔ یکم نومبر سے اب تک 125 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا

سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کی انسپکشن ترجیح بنیادوں پر کی جائے۔سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کی انسپکشن ترجیح بنیادوں پر کی جائے۔شہر کو فضائی آلودگی سے بچاو کے لئے شہری کوڑا کرکٹ اور فصلوں کے باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں