ڈونگی ڈیم میں13 سال کا بچہ ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

گوجرخان کے علاقہ میں آج ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے 13 سالہ معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کی شناخت مقامی رہائشی خاندان سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ یہی خاندان کچھ دن قبل ایک اور سانحے سے گزر چکا ہے — جب ان کا دوسرا بچہ ٹرین حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا تھا۔
یہ خاندان مسلسل دو صدموں سے دوچار ہو چکا ہے، اور علاقے میں رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈونگی ڈیم پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور اس سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں