لاہور(سی این پی)لاہورہائیکورٹ نے ڈومیسائل کی دستاویز کو ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے چودھری عبدالستار کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہر شہری کی شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی کارڈ بنایا جاتا ہے، قومی شناختی کارڈ بنوانے کے عمل میں شہری کی زندگی سے متعلق تمام اعداد و شمار حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی بنوانا کافی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل بنوانا غیر ضروری ہے، اس لیے ڈومیسائل بنوانے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے اور قومی اداروں اور محکموں میں ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…