تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کے ہمراہ محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے ملہوالی پنڈیگھیب میں جلوس کے روٹس کا وزٹ کر کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کوجلوس کے انتظامات کے متعلق احکامات جاری کیے۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام دکانات،مکانات اور خالی جگہیں مکمل طور پر چیک کی جا رہی ہیں۔جلوس کے راستے میں تمام چھتوں پر الرٹ سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں کو قناتوں،خاردار تاروں اور بیرئرز کے ذریعے مکمل طور پر بند کیا جائے گا اور پولیس کے الرٹ افسران تعینات کیے جائیں گے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جلوس اور مجالس کے تمام راستوں کو چیک کروایا جا رہا ہے۔اٹک پولیس عوام کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری کو ہر حال میں نبھائے گی۔