بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا وزٹ کیا ۔ڈی پی او اٹک نے بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس بابت مناسب احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کسی بھی مذہبی تہوار کی سیکیورٹی پولیس کا اولین فرض ہے۔