میڈیا نمائندگان کیلئے باضابطہ دفتر بنا کر اس امر کا ثبوت دیا گیا ہیکہ اٹک پولیس عوام کو بروقت اطلاعات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔ ڈی پی او اٹک
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ڈی پی او آفس اٹک میں نئےتعمیر شدہ پبلک ریلشن آفس کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر الیکٹرونک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ نیا تعمیر شدہ دفتر جو کہ باضابطہ طور پر پی آر او برانچ کیلئے بنایا گیا ہے اس سے میڈیا نمائندگان اور عام پبلک تک پولیس ڈیپارٹمنٹ اٹک کی رسائی نہایت آسان ہو جائے گی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ میڈیا نمائندگان کیلئے باضابطہ دفتر بنا کر اس امر کا ثبوت دیا گا ہے کہ اٹک پولیس عوام کو بروقت اطلاعات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔