209

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کی سمر ی ارسال

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لائسنس کی فیس میں اضافے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی،لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز۔موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 5 سو سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے کی تجویز۔موٹرکار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 9 سو کے بجائے 4 ہزار کرنے کی تجویز۔ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 950 سے 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز۔ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو سے 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز۔انٹرنیشنل لائسنس کی فیس 4 ہزار کرنے کی تجویز۔حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہونگے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں