اسلام آباد (حذیفہ اشرف) پاکستان کے معروف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر کاشف راجہ جنجوعہ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا پر اپنی پیشہ ورانہ گفتگو اور سنجیدہ تجزیے کی بدولت سوشل میڈیا پر نمایاں توجہ حاصل کر رہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران بھارتی اینکرز نے انہیں انتہائی عزت و احترام کے ساتھ “راجہ جی” کہہ کر مخاطب کیا — جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی علمیت، شائستگی اور دلیل پر مبنی گفتگو کے باعث عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ڈاکٹر کاشف جنجوعہ ہمیشہ پاکستانی مؤقف کو اعتماد، وضاحت اور وقار کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ان کی گفتگو میں نہ تو جذباتیت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف نفرت انگیز لہجہ بلکہ وہ ہمیشہ دلائل اور احترام کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر بیان کرتے ہیں۔پاکستانی میڈیا میں بھی انہیں ایک ایسے تجزیہ کار کے طور پر سراہا جاتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مکالمے، امن اور فہم و فراست کے قائل ہیں۔اسی شائستگی اور غیر جانب دارانہ رویے کے باعث ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس موقع پر فخر کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سینئر تجزیہ کار کو بھارتی میڈیا میں اس قدر عزت و احترام کے ساتھ سنا جا رہا ہے۔
حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…
راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…
اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…
صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…
این ایل سی جی ٹی روڈ دینہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان…