سیاست و فلاحی کام ہوں مذہبی حوالے سے کردار ادا کرنا ہو نوجوانوں کے لیے تعلیم سپورٹس کے حوالے سے کام کرنا ہو صحت کے حوالے سے اقدامات ہوں دکھی انسانیت کی خدمت ہو یا پھر علاقے میں نفرتوں کو ختم کر کے پیار و محبت کے پھول نچھاور کرنا ہوں ہر میدان میں جس شخصیت کو صف اول میں پایا آج اس شخصیت کے بارے میں کچھ تحریر کر رہا ہوں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ڈاکٹر محمد عارف قریشی جنہوں نے ہمیشہ اس علاقے کی بے لوث خدمت کی زلزلہ ہو سیلاب ہو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد انکی سماجی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں کئی سالوں سے میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں اس دور میں کہوٹہ میں جدید ہسپتال قائم کیا جب اس علاقے میں علاج معالجے کی سہولیات ناپید تھیں گو کہ ہر شخص کاروبار بھی کرتا ہے مگر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اس ہسپتال میں غریب نادار بیوہ یتیم لوگوں کا علاج مفت یا پھر کم فیس میں کیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی ایک ملنسار پیار و محبت کرنے والی شخصیت عاجزی و انکساری میں اپنی مثال آپ ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ راولپنڈی و دیگر علاقوں کے لوگ بھی بڑے اچھے طریقے سے جانتے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی ممبر امن کمیٹی بھی ہیں انجمن فدیان رسول و دیگر مذہبی تنظیموں کی سرپرستی بھی کرتے ہیں عید میلاد النبیﷺ ہو یا دیگر مذہبی پروگرامز انکی خدمات ہمیشہ صف اول میں ہوتی ہیں صحت کے حوالے سے سینکڑوں میڈیکل کیمپ لگائے زلزلہ زدگان سیلاب زدگان کو انکے علاقوں میں جا کر نہ صرف طبی امداد مہیا کیں بلکہ راشن اور مالی امداد بھی کی جہاں وہ کئی عرصہ بورڈ آف گورنر کے ممبر رہے اور تعلیمی شعبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا وہاں سپورٹ کے حوالے سے ہمیشہ نوجوانوں کی سرپرستی کی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں انکی ہر طرح سے مدد کی اسی طرح کئی دیگر شعبوں کی سرپرستی کی امن کمیٹی کے لیے بھی کوشاں رہے بلدیاتی الیکشن بھی ایک مرتبہ لڑے کہوٹہ شہر کی تمام برادریوں تاجروں و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے سیاست کا آغاز مسلم لیگ ن سے کیا مسلم لیگ ن کے چئیرمین راجہ محمد ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سرکردہ لیڈر شپ سے انکا گہرا تعلق ہے انھوں نے ہمیشہ کارکنوں ورکرز کو عزت و احترام دیا پارٹی کو مضبوط منظم کرنے گروپ بندی کے خاتمے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا پارٹی پر جب مشکل وقت آیا صف اول میں رہتے ہوئے احتجاج تحریک ہو جلسے جلوس ہوں مالی جانی ہر طرح کی قربانی دی یہی وجہ ہے کہ نہ صرف اعلی قیادت بلکہ عوام علاقہ ورکرز کارکنان بھی انکی دلی عزت کرتے ہیں انکی شرافت باہمی پیار و محبت کے پائیدار رشتوں کی وجہ سے نہ صرف اپنی جماعت بلکہ دیگر جماعتیں مذہبی سماجی شخصیات کے لوگ بھی انکی عزت کرتے ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو حلقے میں ایک غیر متنازعہ شخصیت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے الیکشن میں انھوں نے کاغذات داخل کرائے ہیں گو کہ ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہوا مگر حلقہ بھر سے فون پر اور کئی برادریوں کئی دیگر جماعتوں و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے وفود کی شکل میں آکر انکی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں پارٹی وے زیادہ آپکی شخصیت آپکے کردار آپکی خدمات پر فخر ہے کلر سیداں بیور مٹور نارہ پنجاڑ یوتھلہ و دیگر علاقوں سے کئی لوگوں نے انکی حمایت کا اعلان کیا اور ان لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اعلی قیادت ٹکٹ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو دیں تا کہ علاقے میں 75 سالوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے کیونکہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی ہر درد کے دکھ درد اس علاقے کے مسائل سے بخوبی واقف اور یہی اس حلقے میں رہنے والی شخصیت ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو اس پسماندہ تحصیل کے عوام کو پہلی بار جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے ماہر سپیشلسٹ اور دئگر دیگر سہولیات عوام کو انکی دہلیز پر فراہم کیں سپورٹس کے حوالے سے تحصیل کہوٹہ و دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی کہوٹہ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ڈاکٹر اے کیو خان ٹورنامنٹ کروانے کا اعزاز بھی انکو حاصل ہے صحت، سپورٹس کے ساتھ تعلیم میں گہری دلچسپی رکھی اور ممبر بورڈ آف گورنر رہتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مضبوط کیا اور انکی آپ گریڈیشن میں اہم کردار ادا۔کیا کہوٹہ کے پرائمری سکول جس میں انھوں نے تعلیم حاصل کی اسکی اپنی مدد آپکے تحت تزئین و آرائش کرائی سول سوسائٹی میں اگر یہ کہا جائے کہ انھوں نے سماجی خدمات کی بنیاد رکھی تو بے جا نہ ہوگا اپنے ہسپتال کے ذریعے آج تک غریبوں کو فری طبی سہولیات مہیا کر رہے ہیں کمیونٹی وہلفیر سوسائٹی کے چئیرمین ہیں اور اس پلیٹ فارم سے قومی ملی، مذہبی سماجی پروگراموں کا انعقاد کرا کر نسل نو کو پاکستان کی اہمیت سے روشناس کروایا ٹیلنٹ کو نکھارنے کی بھرپور کوشش کی ڈاکٹر محمد عارف قریشی ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں صوم صلاہ کے پابند ہیں جبکہ سیاسی زندگی میں 1990 میں چیف آرگنائزر یوتھ ونگ کی حیثیت سے کہوٹہ میں پہلی بار بذریعہ الیکشن یوتھ ونگ ہوئے 8 سال جنرل سیکرٹری PMLN سٹی جبکہ عرصہ 12 سال سے سٹی صدر مسلم لیگ ن ہیں اس دوران پارٹی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنی خدمات کے اعتراف میں بے شمار ایوراڈز بھی حاصل کر رکھے ہیں اگر انکو ٹکٹ ملا تو انکی پوزیشن مضبوط ہوگی جبکہ انکے سپورٹرز ورکرز کارکنان کی اعلی قیادت سے انکو ٹکٹ دینے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے عوام مخلص دیانتدار قیادت کو آگے لا کر ترقی کے سفر میں شامل ہوں۔
154