547

ڈاکو شہری سے ہزاروں پاؤنڈ لیکر فرار،فائرنگ سے 1 شخص زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اورنگزیب عرف پرویز ولد بہادر علی سکنہ ڈھوک کنڈسموٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز دو بجے دن،میرا سگا بھانجا حبیب اسلام ولد چوہدری سخاوت حسین اپنی گاڑی پر بیول سے کنڈ کی طرف آ رہا تھا کہ اسی اثناء میں جب حبیب اسلام گھر پہنچا تو وہ خون میں لت پت تھا جس پر میں اور میرے ساتھ موجود محمد ضمیر،حبیب اسلام کو دیکھ کر فورا گاڑی کی طرف گئے جس میں حبیب اسلام زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔حبیب کو لے کر فورا میں اور محمد ضمیر کلر سیداں روانہ ہو گئے تا کہ حبیب کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔حبیب اسلام سے معلوم کرنے پر اس نے بتایا کہ میرے دو نامعلوم اشخاص جو کہ ڈھوک بابا فیض بخش کے دربار کے قریب کنڈ روڈ پر کھڑے تھے اور میری گاڑی دیکھ کر روڈ کے بیچ میں آ کر میری گاڑی کو روکا جس پر میں نے گاڑی روک کر ان اشخاص سے روکنے کی وجہ پوچھی جس پر ان دو نے مجھ سے پستول کی نوک پر تمام تر پیسے دینے کی دھمکی دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گاڑی کھولنے پر اصرار کررہے تھے کہ خاموشی سے ہمارے ساتھ چلو ورنہ تمہیں گولی مار دیں گے۔اسی اثناء میں دوسرے شخص نے میرا پوچجس میں 1100پاؤنڈز ساٹھ ہزار روپے پڑے تھے مجھ سے چھین لئے جس پر میں نے موقع پاتے ہی گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر اغواء کی دھمکی دینے والے شخص نے قتل کی نیت سے مجھ پر فائر کر دیا جو کہ میرے دائیں بازو سے ہوتا ہوا میرے پیٹ میں لگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں