راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقہ تھانہ گنج منڈی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران نوجوان زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اج خالق حقیقی سے جا ملا پولیس نے ایف ائی ار کا اندراج کرنے کے بعد نامعلوم ڈکیتوں کی تلاش شروع کر دی راولپنڈی میں ایک دفعہ پھر چوری ڈکیتی اور خونی ڈکیتی کا سلسلہ چل پڑا ڈکیتی میں متاثرہ خاندان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر کا فرد بھی ان سے جدا ہو گیا
تاجر جو کہ شہر علاقے کی ریڑ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں وہ جان سے جا رہے ہیں اور ان کی رقم بھی محفوظ نہیں
اس واقعہ کے بعد راولپنڈی کے شہری عدم تحفظ کا شکار خود کو سمجھنے لگے ہیں اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں راولپنڈی کی تاجر برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے