راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی مری روڈ راولپنڈی میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران ڈولفن سکواڈ کے شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او، سٹیشن کمانڈر و دیگر فورسز کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈیوٹی کے دوران جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے فرض کو ادا کرنے والے اہلکار ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں امن و امان کے قیام کے لئے ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کمشنر راولپنڈی کی مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکار عاصم کی بہترین نگہداشت کی ہدایت دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ان کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد وہ قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
206