ڈالر کی ایک بار پھر اڑان،فی تولہ سونا بھی مہنگا ہو گیا

کراچی(آن لائن نیوز)ڈالر کی مسلسل اُونچی اُڑان، انٹربینک مارکیٹ میں 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابقکاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15ڈالر کے اضافے سے 3325ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں