چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری

چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، تھانہ روات کے علاقے چک بیلی موڑ پر پولیس کی گشت ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب انہوں نے مشکوک 10 ویلر گاڑی کو روکا جو چینی سے بھری ہوئی تھی۔

پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور چینی کی مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ نمبر 1398 بجرم 353/186/148/149/506ii درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تھانہ روات پولیس کے محمد نواز سب انسپکٹر معہ نفری معمول کی گشت پر چک بیلی موڑ کے قریب موجود تھے کہ ایک 10 ویلر گاڑی نمبر GLTB/5240 کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس میں 700 بوری چینی موجود ہے، ہر بوری کا وزن 50 کلو گرام تھا۔ گاڑی میں سوار افراد نے اپنی شناخت رفاقت سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے کروائی جبکہ اسکے ساتھی، جلیل شاہ تحصیل بالاکوٹ اور محسن ہیلپر سکنہ ایبٹ آباد کے طور پر کرائی۔

پولیس کے مطابق، جب گاڑی میں موجود چینی کی قانونی حیثیت کے متعلق پوچھا گیا تو مذکورہ افراد کوئی اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر پیش نہ کر سکے۔ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی موقع پر پہنچی، جس سے تین نامعلوم مسلح افراد اترے اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی، بحث و تکرار اور مزاحمت شروع کر دی۔مزاحمت کے دوران مذکورہ افراد نے ڈرائیور رفاقت اور دیگر کو زبردستی پولیس سے چھڑا لیا۔

اس جھڑپ میں پولیس اہلکار عمیر محمود کی وردی بھی پھاڑ دی گئی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ چینی کی ممکنہ اسمگلنگ سے متعلق پہلوؤں پر بھی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔

راجہ سعید کلرسیداں

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

5 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

5 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

5 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

5 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

5 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

6 hours ago