اہم خبریں

چینی کی فی کلو قیمت 164 روپے مقرر

اسلام آباد(نیٹ نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی خوردہ قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ اس کی ایکس مل قیمت 159 روپے فی کلو سے کم ہوگی۔بدھ کو یہاں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے بعد اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم کہا کہ چینی کی 178-180 روپے فی کلو فروخت ناقابل برداشت ہے ۔

انہوں نے کہا چینی کی ایکس مل قیمت 154 روپے سے 159 روپے ہوگی اور ایف بی آر ایکس ملز پرائس کے مطابق ہی سیلز ٹیکس وصول کرے گا، رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو ایک ماہ میں اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے رمضان کے مقدس مہینے میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ماضی میں کئی اجلاس منعقد کئے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی اس سلسلہ ایک ماہ میں اپنی رائے دے گی۔ انہوں نے کہا شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی وجوہات بیان کی ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے کہا ہم ایک مناسب قیمت پر پہنچنا چاہ رہے ہیں جہاں شوگر ملز کو نقصان نہ ہو۔ اسحاق ڈار نے کہا 274 سستے بازاروں میں چینی 130روپے فی کلوفراہم کی جارہی ہے ۔

ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی، ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے جو یکم نومبرسے شروع ہوگا،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ قبل ازیں اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

5 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

9 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

12 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

12 hours ago