اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا جنہیں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے گزشتہ شب کلر سیداں کے نواحی شہر سرصوبہ شاہ میں چھاپے مار کر چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ عدد جنرل سٹورز کو سر بمہر کر دیا ہے۔ سر بمہر ہونے والوں میں یاسر بیکرز اینڈ جنرل سٹور، یونٹی کریانہ سٹور،ثاقب کریانہ سٹور،سٹی مارٹ اورابرار کریانہ سٹور شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مذکورہ سٹورز پر 180سے185روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت ہو رہی ہے جس پر انہوں نے فرضی گاہک بھیج کر خریداری بھی کروائی اور بعد ازاں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ان کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چینی کا سرکاری ریٹ 173 روپے فی کلو مقرر ہے اور اگر کوئی دکاندار اس سے زائد قیمت پر چینی فروخت کر رہا ہے تو ہمارے نوٹس میں لایا جائے۔
