چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان 15 مارچ 1963 کو پنڈی گھیب، ضلع اٹک میں پیدا ہوئے،انھوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا،اس کے بعد 1989 میں یونیورسٹی لاء کالج، پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1990 میں راولپنڈی میں قانون کی پریکٹس شروع کی، 1993 میں ہائیکورٹ اور 2004 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ بن گئے، اکیس سال بطور وکیل پریکٹس کی اور بڑی تعداد میں مقدمات لڑے، 2004 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل اور 2009 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئے،12 مئی 2011 کو لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج بنے اور 11 مئی 2013 کو کنفرم ہوئے,,جسٹس ملک شہزاد احمد خان بطور چیف جسٹس 15مارچ 2025کق عہدہ سے ریٹائرڈ ہوں گے اس طرح وہ 12 ماہ 6 دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔
408