چیف جسٹس سردار طارق مسعود

چیف جسٹس سردار طارق مسعود تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کے گاؤں سروہا میں پیدا ہوئے۔بیچلر آف لاء کرنے کے بعد 1985 میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں وکالت شروع کی اور سال 1987 میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے طور پر داخلہ لیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بھی رہے انسپکشن جج‘خانیوال‘وہاڑی‘پاکپتن اضلاع اور ضلع حافظ آباد میں خدمات سر انجام دیں۔ایڈمنسٹریٹو جج‘ لیبر کورٹس‘ڈرگ کورٹس اور کنزیومر پروٹیکشن کورٹس رہے۔14ستمبر 2009کو لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔5نومبر 2015کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذمہ داریاں نبھانا شروع کیں جو تا حال ادا کر رہے ہیں چیف جسٹس سردار طارق مسعود مارچ 2024میں مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں