ڈڈیال: چیف انجینئر برقیات ساوتھ نذیر مغل نے ایسکو حکام سے رابطہ کرتے ہوئے ڈڈیال اور چکسواری گرڈ اسٹیشن سے متعلق 132 کے وی لائن کا جاری کام فوری طور پر روکنے کی ہدایت کر دی۔ یہ کام 13 اگست تک جاری رہنا تھا، تاہم شدید گرمی کی لہر اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوامی سہولت کے پیش نظر اسے آج شام تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، بجلی شام سے اپنے شیڈول کے مطابق فراہم کی جائے گی، جبکہ لائن کا باقی کام موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ دنوں میں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔