علاقائی

چیئرمین سی ڈی اے روات ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔
منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے تقریباً 49 فیصد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا سو فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا ساٹھ فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اسی طرح ٹرانزم کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں کے دوران بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کا کام ٹائم لائن کے مطابق 24/7 جاری ہے اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ مستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کی جامع پلاننگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے داخلی راستے کی نگرانی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے کیمرے نصب کئے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی خوبصورتی کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس، ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب اور لینڈ اسکیپنگ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے جڑواں شہروں کے علاوہ لاہور/ پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارالحکومت اسلام آباد میں سگنل فری سہولت میسر آئے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجینئرز تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

Shahzad Raza

Recent Posts

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

2 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

2 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

2 hours ago

جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے نومولود بچہ کی لاش برآمد

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان  کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…

3 hours ago

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

7 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

7 hours ago