چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مری آمد پر پرتپاک استقبال

مری(سید محمد احمد)ڈاکٹر قبلہ ایاز کے دوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بننے کے بعد مری آمد پر معاون ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہزاد عباسی کی طرف سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن مری کے رہنما معروف سماجی شخصیت ضیا ء اللہ عباسی، مولانا قمر الزمان عباسی، وائس چیئرمین پیس کونسل پاکستان راشد گلفراز عباسی، مولانا دلشاد عباسی،محمد زرین عباسی، افتخار اورنگ زیب عباسی کے علاوہ علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات،معززین علاقہ بھی موجود تھے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مری پہنچنے پر شرکاء نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا،معاون ناظم اعلیٰ نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین منتحب ہونے اور 13 دیگر ارکان کونسل کے انتخاب پر مبارک باد بھی دی، ڈاکٹر قبلہ ایاز اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پروگرامات میں شرکت کر چکے ہیں انہوں نے اس موقع پرشرکاء سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی،خوشحالی اوسلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا، معاون ناظم اعلیٰ ایم ایس اوپاکستان نے اپنے معزز مہمان کو رفقاء کار سمیت مری آمد پرانکا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں